Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • اسپیکر: امریکی حکومت اسرائیل فرسٹ کی پالیسی پر عمل کررہی ہے

  ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر قالیباف نے امریکہ کوایک  بار پھر زمین حملے کے نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔ 

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل فرسٹ کی پالیسی پر عمل کررہی ہے۔ 
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی تازہ پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک امریکی فوجی کو اپنے افسران پر برہمی کی حالت میں چیختے اور یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے کہ " ہم اسرائیل کے لئے مرنا نہیں چاہتے۔"
ڈاکٹر قالیباف نے امریکی عوام کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ امریکی حکومت اب امریکا فرسٹ کے بجائے، اسرائیل فرسٹ کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ 
   ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف امریکا کی مجوزہ زمینی کارروائیوں میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ 

  ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس