مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے
May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
ایران کے آئمہ جمعہ نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
عالم اسلام کے آئمہ جمعہ کے نام لکھے گئے کھلے خط میں ایران کے آئمہ جمعہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کی بحالی نے، غاصب صیہونی حکومت کو مزید تحفظ فراہم کیا ہے -
مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اس کے ظالمانہ اقدامات میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔
ایران کے آئمہ جمعہ نے اپنے کھلے خط میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بلاشبہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور ایران کے عوام، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
اس خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔
ٹیگس