محسن رضائی کا آیت اللہ رئیسی کے نام تہنیتی پیغام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i388160-محسن_رضائی_کا_آیت_اللہ_رئیسی_کے_نام_تہنیتی_پیغام
صدارتی امیدوار محسن رضائی نے آيت اللہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر ان کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
  • محسن رضائی کا آیت اللہ رئیسی کے نام تہنیتی پیغام

صدارتی امیدوار محسن رضائی نے آيت اللہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر ان کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 محسن رضائی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انتخابات 2021 میں عالمی مبصرین اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی نگرانی و نظارت میں بھرپور شرکت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ایران کی سرافراز قوم اسلامی نظام کی پاسداری، اس کے استحکام اور سلامتی کے لئے کسی بھی کوشش کو فروگذاشت نہیں کرتی اور بلاشک اس عظیم اور کڑے امتحان ميں ہماری قوم نے اپنی مجاہدت کی تاریخ میں ایک اور زریں باب کا اضافہ کر دیا ہے۔  

صدارتی امیدوار محسن رضائی نے اپنے اس تہنتی پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی، ایران کی غیور قوم اور ملت ایران کے منتخب صدر آيت اللہ رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی انتخابی نتائج کا سرکاری طور سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔