Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان پروازیں بحال

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائرلائن ہما نے پاکستان کے لئے ہفتہ وار دو پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

  ایرانی قومی فضائی کمپنی 'ہما' کے اعلان کے مطابق 24جون سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوجائيں گی۔

کرونا کی وجہ سے پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی،  ایرانی قومی ائیرلائن کمپنی ہما نے اتوار کے روز اپنی ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ  پاکستان کے لئے  پروازوں کا 24 جون سے آغاز ہورہا اور شیڈول کے مطابق ہر ہفتے دو پروازیں انجام پائيں گی۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان اور ایران کے درمیان پروازوں پر عايد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔  

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس