تہران میں ایران و قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i390230-تہران_میں_ایران_و_قطر_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ملاقات
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • تہران میں ایران و قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اتوار کے روز تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی اور خاص طور سے دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔