Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی شدت برقرار

ایران میں بھی کورونا کی نئی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے انیس ہزار آٹھ سو چھیالیس نئے مریضوں اور دو سو چھیاسی اموات کا اندراج کیا گیا۔

ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سینتس لاکھ اکہتر ہزار آٹھ ہے جن میں سے نوے ہزار چھے سو تیس مریض ، جان کی بازی ہار گئے اور تینتس لاکھ سڑسٹھ ہزار دو سو بہتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں اب تک پچانوے لاکھ باون ہزار پانچ سو چھبیس لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی اور چھبیس لاکھ اٹھتر ہزار تین سو گیارہ افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

ٹیگس