ایرانی فلم "ووٹ" اسپین فلم فیسٹیول کے لیے منتخب
Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
ایرانی فلم ووٹ کو اسپین کے اسلانٹیلاسائینوفورم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے شارٹ فلم سیکشن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
فلم ووٹ خاتون ایرانی ہدایت کار سپیدہ برنجی نے تیار کی ہے اور اسلانٹیلاسائینوفورم میں درجنوں دیگر شارٹ فلموں کا مقابلہ کرے گی۔
اسلانٹیلاسائینوفورم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہرسال جولائی سے اگست کے دوران اسپین میں منعقد ہوتا ہے اور اس میں سیکڑوں لانگ اور شارٹ فلمیں حصہ لیتی ہیں۔
یہ فلم فیسٹیول ان دی لائٹ آف مون کے نام سے بھی مشہور ہے اور اس میں شریک فلمیں اسلانٹیلا سٹی کے کھلے تھیٹروں اور ثقافتی مراکز میں لوگوں کو دکھائی جاتی ہیں۔
ایرانی فلم ووٹ آج رات اس فلم فیسٹیول کے دوران بڑی اسکرین پر دکھائی جائے گی۔