پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i391738-پاکستانی_بحریہ_کے_سربراہ_کی_اپنے_ایرانی_ہم_منصب_سے_ملاقات
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

 بعد ازاں ایڈمرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے ایک دوسرے سے بالمشافہہ ملاقات کی جس ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔