Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ۲۵ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چھے سو پینسٹھ دیگر کورونا اموات کے ساتھ ایران میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار بائیس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے رابطہ دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ منگل سے لے کر بدھ تک ایران میں انتالیس ہزار نو سو تراسی افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے چار ہزار آٹھ سو اکہتر افراد کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا۔

 ایران میں اب تک مجموعی طور پر سینتالیس لاکھ چھیانوے ہزار تین سو ستہتر افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ، بیس ہزار آٹھ سو چوالیس افراد، شفایاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک مجموعی طور پر اکیس کروڑ چالیس لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور چوالیس لاکھ سڑسٹھ ہزار سے زائد افراد اس وبا کے نتیجے میں دم توڑ چکے ہیں۔

ٹیگس