ایشین چیمپین شپ کا ایران نے کامیابی کے ساتھ آغاز کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i392916-ایشین_چیمپین_شپ_کا_ایران_نے_کامیابی_کے_ساتھ_آغاز_کیا
ایران کی قومی والیبال ٹیم نے پہلی فتح کے ساتھ ایشین چیمپین شپ کا آغاز کردیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ایشین چیمپین شپ کا ایران نے کامیابی کے ساتھ آغاز کیا

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے پہلی فتح کے ساتھ ایشین چیمپین شپ کا آغاز کردیا ہے۔

چاپان میں ہونے والے ایشین والیبان چیمپیئن شپ کے پہلے میچ میں ایران کی ٹیم نے ہانگ کانگ کو تین صفر سے ہرا دیا۔

ایران کی والیبال ٹیم نے تینوں سیٹ میں حریف ٹیم کے مقابلے میں برتری قائم رکھی اور بالترتیب پچیس بارہ، پچیس اٹھارہ، اور پچیس انیس سے کامیابی حاصل کی۔

ایشین چمیئن شپ کے دوسرے میچ میں ایرانی ٹیم پیر کے روز تھائی لینڈ کے مقابلے پر میدان میں اترے گی۔