Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی فوٹسال ٹیم نے امریکہ کو ہرایا

ایران کی فوٹسال ٹیم نے امریکہ کو ہرا کر لیتھوانیا ورلڈ کپ بیس اکیس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی فوٹسال ٹیم جو ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں شامل ہے، جمعے کی شام اپنے دوسرے میچ میں امریکہ کے مقابلے میں میدان میں اتری اور اسے چار دو سے شکست دے کر کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

ایران نے اپنی اس کامیابی کے ذریعے چھے پوائنٹ حاصل کر لئے ہیں۔ اس سے قبل ایران کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سائبیریا کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی۔

اس کے بعد ایران کی ٹیم پیر کے روز ورلڈ کپ کے گروپ سیشن کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے ارجینٹائنا کے سامنے میدان میں اترے گی۔

ٹیگس