فرانس میں افسوسناک ہوائی حادثہ، 11 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i453360-فرانس_میں_افسوسناک_ہوائی_حادثہ_11_افراد_ہلاک
فرانس میں ہونے والے طیارہ حادثے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-06-28T13:14:54+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • فرانس میں افسوسناک ہوائی حادثہ، 11 افراد ہلاک

فرانس میں ہونے والے طیارہ حادثے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق یہ حادثہ فرانس کے مشرقی علاقے میں آج اتوار کو پیش آیا۔ مشرقی علاقے میں اسکائی ڈائیونگ چھوٹا طیارہ گر گر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 سیاحوں کی موت ہوگئی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا اسکائی ڈائیونگ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً گیارہ بجے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے پر 11 افراد ہی سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں میں ایسے افراد شامل تھے جو پہلی مرتبہ ٹینڈم اسکائی ڈرائیونگ کرنے جارہے تھے، بعض میڈیا رپورٹوں میں تربیتی نرسوں کی موجودگی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ پی سی 6 پیلاٹس تھا، جو ایک نجی کمپنی نے ابتدائی پیراشوٹ جمپ کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ 

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel