ایران کا تیسرا تیل بردار بحری جہاز لبنان کے راستے میں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393310-ایران_کا_تیسرا_تیل_بردار_بحری_جہاز_لبنان_کے_راستے_میں
دنیا میں سمندر کے راستے سے تیل لے جانے والے ٹینکروں پر نظر رکھنے والی سائٹ ٹینکر ٹریکر کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے ایندھن کا حامل تیسرا تیل بردار بحری جہاز لبنان کے راستے میں ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کا تیسرا تیل بردار بحری جہاز لبنان کے راستے میں

دنیا میں سمندر کے راستے سے تیل لے جانے والے ٹینکروں پر نظر رکھنے والی سائٹ ٹینکر ٹریکر کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے ایندھن کا حامل تیسرا تیل بردار بحری جہاز لبنان کے راستے میں ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، ٹینکر ٹریکر نے اتوار کو اپنے ٹویٹر پیج پر کہا کہ لبنان میں ایندھن پہونچانے کے لئے تیسرا ٹینکر ایران سے لبنان روانہ ہو چکا ہے۔

سنیچر کو میڈیا میں یہ خبر آئی تھی ایران کی طرف سے بھیجے گئے ایندھن کے حامل ٹرکوں کا دوسرا کارواں، شام کی سرحد کو پار کرکے لبنان میں داخل ہو گیا ہے۔ المیادین کے مطابق، ٹرکوں کا یہ کارواں ڈیزل لے کر لبنان کی طرف بڑھ رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی طرف سے لبنان کے لئے پہلا تیل بردار بحری جہاز ایندھن لے کر شام پہونچا جہاں سے اسے مخصوص ٹینکروں سے لبنان پہونچایا گیا۔