Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کی عالمی برادری سے افغانستان میں امن و استحکام کے قیام میں مدد کی اپیل

اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے افغانستان میں امن و پائیداری قائم کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے معاملے کے کمشنر فلیپو گرینڈی سے نیویارک میں ملاقات میں افغانستان کے شریف عوام کو مزید بے وطنی اور دربدری سے بچانے کے لئے اس ملک میں امن و پائیداری قائم کرنے میں بین الاقوامی برادری سے حمایت کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو چاہيئے کہ افغانستان میں انسانی حالات کے تعلق سے اپنے فرائض کو انجام دینے میں مزید مستعدی کا مظاہرہ کریں تاکہ اس ملک کے عوام کو مزید بے وطن ہونے سے روکا جا سکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے ملک کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود گزشتہ چار دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لا تعداد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران نے گزشتہ برسوں میں پابندیوں، اقتصادی مشکلوں اور حال میں کورونا وایرس کے پھیلاو کے باوجود اچھی میزبانی کی کوشش کی ہے۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے معاملے کے کمشنر فلیپو گرینڈی نے افغان پناہ گزینوں کی ایران کی طرف سے میزبانی کو سراہتے ہوئے افغانستان میں انسانی حقوق کو درپیش چیلینجوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے ایران میں طولانی مدت سے بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کی موجودگی کے تعلق سے بین الاقوامی امداد کو ناکافی قرار دیا۔

ٹیگس