کربلا نہ پہنچ پانے والے زائرین کا تہران میں اجتماع
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393622-کربلا_نہ_پہنچ_پانے_والے_زائرین_کا_تہران_میں_اجتماع
کربلا نہ پہنچنے والے زائرین کا اجتماع کل دارالحکومت تہران میں منعقد ہو گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • کربلا نہ پہنچ پانے والے زائرین کا تہران میں اجتماع

کربلا نہ پہنچنے والے زائرین کا اجتماع کل دارالحکومت تہران میں منعقد ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز پیراربعین حسینی کے موقع پر حضرت امام حسین (ع) اسکوائر پر حسینی عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔

اربعین کا پروگرام صبح 9 بجے  شروع ہوگا اور 12 بجے اختتام پذیر ہوجائےگا۔ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے پروگرام کا آغاز زیارت اربعین سے ہوگا۔ اس عظیم اجتماع سے حجۃ الاسلام شیخ مصطفی کرمی خطاب کریں گے۔

اس پروگرام میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ اور اربعین حسینی کے عزادار اجتماعی فاصلے کی رعایت اور ماسک لگا کر پروگرام میں شامل ہوں گے۔