ایران سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393675-ایران_سفارت_کاری_کو_اہمیت_دیتا_ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران، سفارتی کوششوں کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نیک نیتی کا جواب نیک نیتی سے دینے کا قائل ہے۔

حسین امیر عبداللهیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس  کو ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے دوران 50 سے زائد ملکوں کے اعلی حکام، نمائندوں، سفارتکاروں، صحافیوں اور اہم شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں میں ایران کے موقف کو بیان کیا۔