ہندوستان نے ایران کو 10 لاکھ ویکسین تحفے میں دی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i394318-ہندوستان_نے_ایران_کو_10_لاکھ_ویکسین_تحفے_میں_دی
اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسین کی 63ویں کھیپ پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسین کی 63ویں کھیپ پہنچ گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ 63ویں کھیپ صبح تین بجے امام خمینی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی اور اس کے بعد ضروری کاغذی کاروائی کے بعد وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی۔

وہندوستان نے اپنے دوست ملک ایران کو 10 لاکھ ویکسین تحفے میں دی ہے۔

ویکسین کی اس کھیپ کے ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ہی  آٹھ کروز ڈوز ویکسین درآمد کی جا چکی ہے۔

اس سے پہلے بھی ہندوستان سے کوشیلڈ بھارت نامی کی ایک لاکھ 25 ہزار ویکسین ڈوز گزشتہ سال درآمد کی گئی تھی۔