گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کے دو پہلوان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i394351-گریکو_رومن_کشتی_کے_عالمی_مقابلوں_کے_فائنل_میں_ایران_کے_دو_پہلوان
ایرانی پہلوان میثم دلخوانی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں 63 کیلو وزن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ 
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کے دو پہلوان

ایرانی پہلوان میثم دلخوانی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں 63 کیلو وزن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ 

ایرانی پہلوان میثم دلخوانی نے سنیچر کو  گریکو رومن کشتی کے  63 کیلو وزن کے مقابلے میں جمہوریہ آذربائیجان کے پہلوان  طالح ممدوف کو نو زیرو سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے ۔

گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے  میں 97 کیلو وزن میں محمد ہادی ساروی اور 130 کیلو وزن کے مقابلے  میں علی اکبر یوسفی بھی فائنل میں پہنچ چکے ہیں ۔