جبوتی کے ساحل پر کشتی غرقاب: کم از کم 109 افراد ہلاک
اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی نے اتوار 11 اکتوبر کو بتایا کہ 8 اور 9 اکتوبر کی رات جبوتی کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 109 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔
سحرنیو/ایران: اقوام متحدہ کی کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ایک بیان کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 116 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ 350 افراد کو لے جانے والی کشتی، جو جبوتی سے یمن جا رہی تھی، جبوتی کے قصبے اوبوک کے شمال میں الٹ گئی۔ بیان میں جبوتی میں آئی او ایم کے چیف آف مشن الیگزینڈر کوئساک نے کہا کہ ’’یہ جانوں کا تباہ کن نقصان ہے۔ ہماری ہمدردیاں زندہ بچ جانے والوں اور ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی او ایم کی ٹیمیں ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے جبوتی حکام کے ساتھ موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ برآمد ہونے والی 109 لاشوں میں 52 مرد، 42 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ اس حادثے میں 80 سے زیادہ افراد زندہ بچ گئے جو ایتھوپیا کے شہری ہیں۔
آئی او ایم نے کہا کہ ’’غربت، عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات، مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے باوجود بہت سے لوگوں کو یہ سفر کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel