تائیکوانڈو کی عالمی رینکنگ میں ایران کی خاتون کھلاڑیوں کو ارتفا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i397297-تائیکوانڈو_کی_عالمی_رینکنگ_میں_ایران_کی_خاتون_کھلاڑیوں_کو_ارتفا
ایران کی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا عالمی رینکنگ میں ارتقائی سفر جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ایران کی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا عالمی رینکنگ میں ارتقائی سفر جاری ہے۔

دسمبر میں جاری کی جانے والی تائیکوانڈو کی عالمی رینکنگ میں ایران کی زہرا شیدائی نے ستانوے، کوثر اساسہ نے ترسٹھ اور ملیکا میر حسینی نے چھے درجہ ترقی کی ہے۔

اس رینکنگ کے مطابق تائیکوانڈو کے دو ہزار اکیس کے عالمی مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پوائنٹ کے حساب سے ایران کی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ ستانوے کلو گرام وزن کی کیٹگیری میں ایران کی زہرا شیدائی نے سونے کا تمغہ اور چالیس پوائنٹ حاصل کر کے ستانوے درجہ ترقی کی ہے اور سینتالیسواں مقام حاصل کر لیا ہے۔

سڑسٹھ کلو گرام وزن کی کیٹگیری میں ملیکا میر حسینی نے آزاد عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے چھے درجہ ترقی کی اور انتیسواں مقام حاصل کرلیا۔

کوثر اساسہ نے بھی عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ترسٹھ درجہ ترقی کی اور ستترواں مقام حاصل کرلیا ہے۔مردوں کی تائیکوانڈو رینکنگ میں بھی اٹھاون کلو گرام کی کیٹگیری میں ایران کے آرمین ہادی پور آٹھویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، اڑسٹھ کلو گرام کی کیٹگیری میں میر ہاشم حسینی چھٹے اور اسّی کلو گرام کی کیٹگیری میں سجاد مردانی بھی چھٹے مقام پر ہیں۔