Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کے پندرہ تمغے

پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑیوں نے اب تک پندرہ تمغے حاصل کیے ہیں۔

روس میں جاری پاورلفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں اور اب تک سونے، چاندی اور کانسی کے پندرہ تمغے جیت کر ملک کے لیے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاورلفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے اکتیس ملکوں کے دوہزار سات سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں بائیس رکنی ایرانی دستہ بھی شامل ہے۔
مقابلوں میں شریک واحد خاتون ایرانی کھلاڑی رہا رشیدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفٹنگ اور اسکواڈ میں سونے کے دو تمغے حاصل کیے اور انہیں دنیا کی بہترین گرلز ایتھلیٹ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

ٹیگس