ویڈیو جس نے شہید قاسم کے قاتلوں اور انکے حامیوں پر لرزہ طاری کر دیا
ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی انتقامی کاروائی سے ہراساں ٹویٹر نے قائد انقلاب اسلامی کا آفیشل پیج بند کر دیا۔
ماجرا کچھ اس طرح ہے کہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے دفتر نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے انتقام کے سلسلے میں ایک شارٹ انیمیشن فلم تیار کی جسے انکے ٹویٹر پیج پر بھی پوسٹ کیا گیا۔
بس کلپ کا پوسٹ ہونا تھا کہ ٹویٹر پر خوف و ہراس طاری ہوا اُس نے اس پیج کو بلاک کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔
اب سوال یہ کہ وہ فلم ہے کہ کیا کہ جس سے ٹویٹر پر وحشت طاری ہو گئی ہے۔ فارسی میں بنی اس اینیمیشن فلم کا نام ہے ’’انتقام یقینی ہے‘‘، جس میں شہید جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے وزیر خارجہ مائک پومپیو سمیت انکی ٹیم کو گولف کھیلتے دکھایا گیا ہے اور اسی دوران انتقامی کاروائی کے تحت ایک نہایت پیچیدہ سکیورٹی آپریشن کیا جاتا ہے...اور بس! اب ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔