رشین مسلم کونسل کے سربراہ کی ایران کے صدر سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399787-رشین_مسلم_کونسل_کے_سربراہ_کی_ایران_کے_صدر_سے_ملاقات
روسی مسلمانوں کی کونسل کے چیئرمین نے ماسکو میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • رشین مسلم کونسل کے سربراہ کی ایران کے صدر سے ملاقات

روسی مسلمانوں کی کونسل کے چیئرمین نے ماسکو میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

ایران پریس کے مطابق ماسکو میں رشین مسلم کونسل کے چیئرمین راویل عین الدین سے گفتگو میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ان کا دورہ روس، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی اور خاص طور سے ثقافتی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس ملاقات میں روسی مسلمانوں کی کونسل کے سربراہ نے ایران کے صدر کو ماسکو کی جامع مسجد میں آنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ روس میں اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ روس کی مختلف ثقافتی شخصیات سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔