Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی فلمی میلے کی جانب سے ایرانی فلم

ایرانی فلم "ہیرو" نے امریکہ کے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول کے دوران تین مختلف انعامات حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، امریکہ کے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول کی جانب سے دو ہزار بائیس کے انعام یافتگان کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں ایرانی فلم ہیرو کو تین انعامات کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔   
پام اسپرنگز فلم فیسٹیول  کے آٹھ رکنی جیوری پینل نے، ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلم ہیرو کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم، بہترین بین الاقوامی اسکرین پلے اور بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال پام اسپرنگز فلم فیسٹیول کی تقریب انعامات منسوخ کردی گئی تھی اور صرف انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس