Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran

جلاوطنی کے بعد امام خمینی (رح) کی وطن واپسی درحقیقت ایران ہی نہیں بلکہ دنیا میں ایک نئی تاریخ کا نقطۂ آغاز تھا۔

اب سے تینتالیس سال قبل یکم فروری سنہ ۱۹۷۹ کو جب ۱۵ سال کی جلاوطنی کے بعد بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ اپنے وطن ایران واپس آئے تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ موقع وہ ہے جب ایک نئی تاریخ کا آغاز ہو رہا ہے۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے ایران پہنچنے کے ٹھیک دس دن بعد یعنی ۱۱ فروری کو ایران کی ڈھائی ہزار سالہ شاہی حکومت کا خاتمہ ہوا اور پورے ملک میں پرچم اسلام لہرانے لگا۔ ایک ایسے انقلاب نے اپنی حرکت کا آغاز کیا جس کی بنیاد حقیقی محمدی اسلام پر تھی اور جسکی عظمت سے جہاں ایک طرف دنیا کے ستمدیدہ، دبے، کچلے اور مظلوم طبقے کو ڈھارس اور قوت قلب ملی وہیں دوسری طرف اسکی ہیبت سے دنیا کی تمام طاغوتی، شیطانی اور ستمگر طاقتوں پر لرزہ طاری ہو گیا۔

عالمی سامراج کے شیطانی منصوبوں کو یکے بعد دیگرے خاک میں ملاتا ہوا ایران کا اسلامی انقلاب آج بھی اسکے بالمقابل ایک آہنی دیوار بن کر تمام تر قوت و عظمت کے ساتھ میدان کارزار میں ڈٹا ہوا ہے اور دنیا بھر میں علم و معرفت اور بصیرت و حریت کے پیاسوں کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ امت اسلامیہ کے لئے ایک مایۂ ناز مکتب بنا ہوا ہے۔

ٹیگس