رہبر انقلاب اسلامی کی بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی اور تجدیدِ عہد
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج سنیچر کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے عظیم الشان اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر آج صبح اکتیس جنوری دوہزار چھبیس کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے کر اسلامی جمہوریہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ہی اس عظیم رہبر و مجاہد اور شہداء انقلاب کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب ہر سال انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور شہدائے انقلاب کے مزارات پر حاضر ہو کر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہيں اور راہ امام رضوان اللہ تعالی علیہ پر گامزن رہنے کے لئے تجدید عہد کرتے ہيں