ایرانی مذاکرات کار ٹیم آج ویانا روانہ ہو رہی ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i400671-ایرانی_مذاکرات_کار_ٹیم_آج_ویانا_روانہ_ہو_رہی_ہے
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ ایرانی مذاکرات کار ٹیم منگل کے روز ویانا روانہ ہوگی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ایرانی مذاکرات کار ٹیم آج ویانا روانہ ہو رہی ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ ایرانی مذاکرات کار ٹیم منگل کے روز ویانا روانہ ہوگی۔

یہ ٹیم ضروری صلاح و مشورے کے لئے کئی دن سے ایران میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ سامنے والے فریق بالخصوص واشنگٹن میں ضروری فیصلے لئے گئے ہونگے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ پابنیدیوں کا خاتمہ اور جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے تناظر میں اقتصادی زاویے سے ایران کے مفادات کا تحفظ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔