آل سعود کی سفاکیت کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i402364-آل_سعود_کی_سفاکیت_کے_خلاف_حوزہ_علمیہ_قم_میں_مظاہرہ
پیر کے روز حوزہ علمیہ قم کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں واقع مدرسہ دار الشفاء میں اکٹھا ہو کر شہدائے قطیف و احساء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے ساتھ ساتھ سرزمین حجاز و حرمین شریفین پر قابض قبیلہ ٔ آل سعود کی سفاکیت و انتہا پسندی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ آل سعود نے دو روز قبل اکیاسی افراد کو بے بنیاد الزامات کے تحت سزا سنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین میں اکتالیس شیعوں کے علاوہ یمن و شام کے کچھ شہری بھی شامل ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • آل سعود کی سفاکیت کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں مظاہرہ