May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • امیرقطر، ایران کے دورے پر تہران پہنچ ‏گئے

امیر قطر ایران کے حکام سے ملاقات کے لئے تہران کے دورے پر ہیں

رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی جمعرات کو ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں ایران کے نائب صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

امیرقطرصدر ایران کی دعوت پر تہران آئے ہیں، امیر قطر اوران کے ہمراہ وفد اپنے ایک روزہ دورہ تہران میں ایران کے اعلی حکام سے ملاقات و گفتگو کرے گا جبکہ، صدر مملکت اور امیر قطر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

قطر، اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیحات میں شامل ملکوں میں سے ایک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس