نابیناؤں کے گرینڈ پری جوڈو مقابلوں میں ایران کو طلائی تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i406201-نابیناؤں_کے_گرینڈ_پری_جوڈو_مقابلوں_میں_ایران_کو_طلائی_تمغہ
نابیناؤں کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایرانی جوڈو کار میثم بنی طبا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • نابیناؤں کے گرینڈ پری جوڈو مقابلوں میں ایران کو طلائی تمغہ

نابیناؤں کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایرانی جوڈو کار میثم بنی طبا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کے نابینا پہلوان بنی طبا دو روز آرام کے بعد دوسرے مقابلے میں ہندوستانی رقیب کے مقابلے میں اترے اور فتح حاصل کی۔ تیسرے مقابلے میں قزا‍قستانی حریف کو شکست دے کر وہ فائنل میں پہنچ گئے۔
میثم بنی طبا نے گرینڈ پری کے فائنل میں ترک پہلوان کو ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
جوڈو کے گرینڈ پری عالمی مقابلے، 28 مئی سے قزاقستان میں شروع ہوئے ہیں اور 30 مئی تک جاری رہیں کے۔ ان مقابلوں میں نو ایرانی نابینا اور کم روشنی والے ایتھیلٹ حصہ لے رہے ہیں۔