ہندوستانی فیسٹیول میں ایرانی کارٹونسٹ کی کامیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i406256-ہندوستانی_فیسٹیول_میں_ایرانی_کارٹونسٹ_کی_کامیابی
ایرانی کارٹونیسٹ نے ہندوستان کے بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فیسٹیول میں ایرانی کارٹونسٹ کی کامیابی

ایرانی کارٹونیسٹ نے ہندوستان کے بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

مغربی ایران کے شہر نہاوند کے ادارہ  اسلامی ثقافت و ہدایت کے سربراہ امیر بحیرائی نے کہاہے کہ نہاوند کے ایک ممتاز کارٹونسٹ احسان چراغی نے، جو کارٹونوں کے عالمی مقابلوں میں اب تک کئی ٹائٹل جیت چکے ہیں، اس بار ہندوستان میں سیاسی موضوع کےتحت منعقدہ کارٹون کے بین الاقوامی فیسٹویل کا منتخب انعام جیت لیا۔

بحیرائی نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ہر سال مایا کامتھ کی یاد میں پولیٹیکل کارٹون فیسٹیول منعقد ہوتا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول آئی آئی سی انڈین کارٹون گیلری کی پندرہویں سالگرہ کی مناسبت سے 21 اگست 2021 سے شروع ہوا ہے۔

نہاوند کے ادارہ اسلامی ثقافت و ہدایت کے سربراہ نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ آرٹ مقابلہ سب سے باوقار بین الاقوامی میلوں میں سے ایک ہے، کہا کہ دنیا بھر سے فیسٹیول سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ہنری آثار میں نہاوندی کا کارٹون، فیسٹیول کا سب سے بہترین کارٹون قرار پایا۔

انہوں نے عالمی حالات اور موجودہ بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تشویش کو، نہاوندی ہنرمند احسان چراغی کی خصوصیت قرار دیا اور کہا کہ وہ کیریکیچر کے شعبے کے ان صف اول کے فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمیشہ بین الاقوامی فیسٹیول میں دنیا کے تسلط پسندحکمرانوں کے خلاف اپنا احتجاج کارٹون کی شکل میں درج کرایا ہے۔