نوجوان ایرانی ماہر امراض چشم کیلئے عالمی ایوارڈ
Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
انٹرنیشنل آپتھالمالوجی فاؤنڈیشن نے نوجوان ایرانی ماہر امراض چشم کو سالانہ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی ماہر امراض چشم محترمہ فاطمہ حیدری کو یہ ایوارڈ کو ان کی شاندار تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر دیا گیا ہے۔ محترمہ فاطمہ حیدری امراض چشم سے متعلق دو طبی جریدوں کی چیف ایڈیٹر ہیں اور ان کے لاتعدد مقالے بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔وہ امریکی ایکیڈمی آف آپتھالمالوجی کی فیلو بھی ہیں۔
انٹرنیشنل آپتھالمالوجی ایک جرمن بیس سائنسی ادارہ ہے جو اس شعبے میں تحقیقی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ سالانہ چھے ہزار ڈالر کا ایوارڈ بھی دیتا ہے۔
ٹیگس