ایران میں 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ، 235 افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412204-ایران_میں_5_اعشاریہ_4_شدت_کا_زلزلہ_235_افراد_زخمی
ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں آنے والے زلزلے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے امداد رسانی کا کام شروع کر دیا۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران میں 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ، 235 افراد زخمی

ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں آنے والے زلزلے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے امداد رسانی کا کام شروع کر دیا۔

سحر نیوز/ ایران:اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح 3 بجکر 51 منٹ پر ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے شمالی شہر خوی میں ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ۔ جس کے ساتھ زلزلے کے 20 مزید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث اب تک 235 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلہ کی گہرائی زمیں میں دس کلومیٹر تھی۔ 

ایمرجنسی سینٹر کے ترجمان مجتبی خالدی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ  زلزلے کے خوف سے گھروں سے باہر فرار کرنے کی وجہ سے  زخمی ہوئے اور وہ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زلزلے کی خبر کے فورا بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے امداد رسانی کا کام شروع کر دیا۔