ایران کے نائب صدر کا دورہ روس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412232-ایران_کے_نائب_صدر_کا_دورہ_روس
ایران کے نائب صدر روسی وزیراعظم کی دعوت پر کیسپین اکنامک فورم میں شرکت کی غرض سے روس ماسکو روانہ ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب صدر کا دورہ روس

ایران کے نائب صدر روسی وزیراعظم کی دعوت پر کیسپین اکنامک فورم میں شرکت کی غرض سے روس ماسکو روانہ ہوگئے۔

ماسکو روانگی سے قبل تہران ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر محمد مخبرنے کہا کہ خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے ساتھ ایران کے بہترین تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے ایران روس تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون تیزی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے۔ 
ایران کے نائب صدر محمد مخبرنے کیسپین اکنامک فورم کو انتہائی اہم بتایا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ اجلاس ساحلی ملکوں کے لیے، قانونی، اقتصادی اور ماحولیاتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔