کھیل میں بھی سیاست و پابندی، امریکہ کس جانب نکل پڑا ہے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i415265-کھیل_میں_بھی_سیاست_و_پابندی_امریکہ_کس_جانب_نکل_پڑا_ہے
ایران کے خلاف امریکہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • کھیل میں بھی سیاست و پابندی، امریکہ کس جانب نکل پڑا ہے؟

ایران کے خلاف امریکہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کشتی فیڈریشن  کا کہنا ہے کہ امریکہ نے امریکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم کے 7 ارکان کے ویزے جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے ایرانی قومی ٹیم کو اس دورے کے موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم ان مقابلوں میں شرکت کے لیے منگل کی رات 11 بجے امریکہ روانہ ہو رہی تھی لیکن اب تک انھیں ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

سیاسی اور سائنسی شعبوں میں تو امریکہ گزشتہ 42 برسوں سے ایران کیلئے مسائل و مشکلات پیدا کر رہا ہے تاہم اسے ملنے والی شکست کے بعد اب امریکہ نے ایران کے خلاف کھیل کے میدان میں بھی محاذ کھول دیا ہے۔