کشتی کا عالمی ٹائٹل ایرانی پہلوان کے نام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i416023-کشتی_کا_عالمی_ٹائٹل_ایرانی_پہلوان_کے_نام
کشتی کی عالمی یونین نے پینسٹھ کلو گرام کیٹگری میں جوان اور برتر پہلوان کی حیثیت سے دو ہزار بائیس کے اسٹار ریسلر کے ٹائیٹل کے لئے ایران کے پہلوان عموزاد کا انتخاب کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • کشتی کا عالمی ٹائٹل ایرانی پہلوان کے نام

کشتی کی عالمی یونین نے پینسٹھ کلو گرام کیٹگری میں جوان اور برتر پہلوان کی حیثیت سے دو ہزار بائیس کے اسٹار ریسلر کے ٹائیٹل کے لئے ایران کے پہلوان عموزاد کا انتخاب کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: کھیلوں سے متعلق ہمارے خصوصی رپورٹر کے مطابق کشتی کی عالمی یونین نے دو ہزار بائیس کے اسٹار ریسلر کے  ٹائیٹل کے لئے پانچ نامزد امیدواروں میں سے ایران کے فری اسٹائل کشتی میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے معروف پہلوان، رحمان عموزاد کا انتخاب کیا ہے۔

عموزاد نے بلغراد میں کشتی کے عالمی مقابلوں اور اسی طرح کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے تھے۔ اس ٹائیٹل کے لئے نامزد امیدواروں میں ایران کے پہلوان امیر رضا معصومی کا نام بھی شامل تھا۔