Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران نے کی پشاور دھماکے کی مذمت

ایران نے پیر کے روز پشاور شہر میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں کے خلاف دہشت گردانہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ناصر کنعانی نے اس دہشتگردانہ واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متأثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کے بانیوں، حمایت اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات اور روک تھام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا۔

پاکستان کے شہر پشاور میں گزشتہ روز ایک مسجد میں ہوئے دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اسّی سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹیگس