سپاہ پاسداران کی بحریہ کی طاقت عظیم ہے: ایڈمرل تنگسیری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i418087-سپاہ_پاسداران_کی_بحریہ_کی_طاقت_عظیم_ہے_ایڈمرل_تنگسیری
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ پندر ہزار فلوٹنگ یونٹوں کے ساتھ ساڑھے چھے سو اسکواڈرن پر مشتمل ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی بحریہ کی طاقت عظیم ہے: ایڈمرل تنگسیری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ پندر ہزار فلوٹنگ یونٹوں کے ساتھ ساڑھے چھے سو اسکواڈرن پر مشتمل ہے۔

سحرنیوز/ایران: یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے کمانڈر ایڈمرل علی تنگسیری نے اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر دریائے اروند میں پبلک فلوٹنگ مارچ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ 
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات پر قائم کی گئی تھی۔ 
 قابل ذکر ہے کہ والفجر ملٹری آپریشن کی سالگرہ کے موقع دریائے اروند میں بحری مارچ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ماہیگیر کی درجنوں لانچوں اور کشتیوں نے حصہ لیا۔