ایران اور بحرین کے درمیان جلد شروع ہو سکتی ہیں پروازیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i419664-ایران_اور_بحرین_کے_درمیان_جلد_شروع_ہو_سکتی_ہیں_پروازیں
بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ بحرین اور ایران کے درمیان پروازیں جلد ہی بغیر کسی تاخیر کے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور بحرین کے درمیان جلد شروع ہو سکتی ہیں پروازیں

بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ بحرین اور ایران کے درمیان پروازیں جلد ہی بغیر کسی تاخیر کے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر عبدالنبی سلمان نے منگل کے روز کہا کہ بحرین اور ایران کے درمیان پروازیں جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گی اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بحرین کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد نے اس مسئلے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

عبدالنبی سلمان نے کہا کہ چند روز قبل ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سنجیدہ اور بے تکلف گفتگو ہوئی تھی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ منامہ کو اس سلسلے میں کوئی تبصرہ یا اعتراض نہیں ہے، بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اگر ایران سنجیدہ ہے تو بحرین اس

معاملے پر رضامندی ظاہر کرے گا اور اسے عرب ممالک کی حکومت اور عوام قبول کریں گے۔