ایران کے وزیر خارجہ اور بحرین کے بادشاه کی ملاقات + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438132-ایران_کے_وزیر_خارجہ_اور_بحرین_کے_بادشاه_کی_ملاقات_ویڈیو
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کے حالات کے بارے میں مذاکرات کے لیے اپنے دورۂ بحرین میں اس ملک کے بادشاہ عیسی بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کے حالات کے بارے میں مذاکرات کے لیے اپنے دورۂ بحرین میں اس ملک کے بادشاہ عیسی بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ اور بحرین کے بادشاہ کی ملاقات کے دوران سید عباس عراقچی نے دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بحرین کے بادشاہ نے ماضی میں اپنے دورہ تہران اور رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات اور گفتگو کی یاد تازہ کی اور ایک بار پھر تہران کے دورے کی امید ظاہر کی۔
بحرین کے بادشاہ نے علاقے میں ہر طرح کی جنگ اور جارحیت کے فوری خاتمے پر بھی زور دیا اور کہا کہ بحرین علاقے کے ساری عوام کے لیے خوشحال زندگی کا خواہاں ہے۔