ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i425715-ایران_اور_بحرین_کے_وزرائے_خارجہ_کی_نیویارک_میں_ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قطع ہونے کے بعد اعلی سطح پر پہلی ملاقات ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قطع ہونے کے بعد اعلی سطح پر پہلی ملاقات ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں ایشیاء کو آپریشن ڈائیلاگ کے 17 ویں اجلاس کے دوران بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف رشید الزیانی سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے سی ڈی کے اجلاس میں اس پلیٹ فارم کی صدارت دو سال کے لئے بحرین سے ایران کی طرف منتقل ہوگئی ہے اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس 2024ء میں تہران میں منعقد ہوگا۔