May ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • اصفہان میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین مجرموں کو پھانسی

ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین مجرموں کو کہ جس میں کئی سیکورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہو گئے تھے، آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

سحرنیوز/ایران: سولہ نومبر دو ہزار بائیس کو اصفہان میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تین سیکورٹی اہلکار اسماعیل چراغی، محسن حمیدی اور محمد کریمی شہید ہوگئے تھے۔
ان دہشت گردوں نے ایک ہم آہنگ اقدام میں سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں کئی سیکورٹی اہلکار اور عام شہری زخمی بھی ہوئے تھے۔

میزان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں چھے مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا۔
چار ملزمان نے اپنے وکیل مقرر کیے جبکہ دو ملزمان نے اپنے لیے وکیل مقرر نہیں کیے جس کے بعد انھیں سرکاری وکیل مہیا کیے گئے۔ عدالت نے کیس کی متعدد سماعتیں کرنے کے بعد اس کا فیصلہ سنا دیا۔ تین ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر انھیں پھانسی جبکہ دو ملزموں کو قید کی سزا سنائی گئی اور ایک ملزم کو الزامات ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا۔

ٹیگس