ایران و روس کا جامع اسٹریٹجک معاہدہ، سال 2025 کے اہم ترین واقعات میں شامل
روسی اسٹیٹ فنانس یونیورسٹی کے شعبہ عالمی اقتصادیات کے اسسٹنٹ پروفیسر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان 2025 کے آغاز میں ہونے والے جامع اسٹریٹجک معاہدے کو گزشتہ سال کے اہم ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا۔
سحرنیوز/دنیا: پروفیسر ایگور ماتیوف نے 2025 کو مشکل ترین سال قرار دیا جس میں بد قسمتی سے مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں مزید تنازعات ابھرے۔"
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے مصائب، ایران کے خلاف امریکیوں اور اسرائیلیوں کی طرف سے شروع ہونے والی جنگ سے یہ واضح ہوگيا کہ مغرب عالمی جنوب کے ممالک کے ساتھ برابری اور بقائے باہمی کے تحت رہنا نہیں چاہتا۔
روسی ماہر اقتصادیات نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں اور بعض ممالک کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کو بہت سے خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔
ایگور مانتیوف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران روس جامع اسٹریٹجک معاہدہ بہت اہم ہے اور 2025 کے اہم ترین مثبت واقعات میں سے ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel