الہی مذاہب کے نمائندوں کی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i422191-الہی_مذاہب_کے_نمائندوں_کی_امام_خمینی_(رح)_کے_مزار_پر_حاضری_ویڈیو
4 جون 2023 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی چونتیسویں برسی ہے اور اسی مناسبت سے الہی مذاہب کے نمائندوں کے ایک گروپ نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran

4 جون 2023 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی چونتیسویں برسی ہے اور اسی مناسبت سے الہی مذاہب کے نمائندوں کے ایک گروپ نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق،  پیر کی شام امام خمینی (رح) کی چونتیسویں برسی کے موقع پر الہی مذاہب کے پیروکاروں ارمنی، آشوری، کلیمی اور زرتشتیوں کے نمائندہ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس وفد نے امام خمینی (رح) ،رہبر انقلاب اسلامی اور شہیدوں کے افکار و نظریات سے تجدید عہد کیا۔

واضح رہے کہ 4 جون 2023 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی چونتیسویں برسی ہے۔ آج سے 34 سال قبل امام خمینی (رح) نے رات دن کی انتھک محنت اور کوششوں سے ایران میں اسلامی انقلاب لایا اور پھر 87 سال کی عمر میں رحلت فرما گئے۔