سعودی وزیر خارجہ کی صدر ایران سے ملاقات، اہم مسائل پر ہوئی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i422893-سعودی_وزیر_خارجہ_کی_صدر_ایران_سے_ملاقات_اہم_مسائل_پر_ہوئی_گفتگو
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نےگزشتہ روز شام، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۳:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ کی صدر ایران سے ملاقات، اہم مسائل پر ہوئی گفتگو

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نےگزشتہ روز شام، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج شام، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر، فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے ایرانی صدر کو باضابطہ دورے کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔

یاد رہے کہ پورے 7 سال کے بعد، کسی بھی سعودی سیاسی رہنما کا تہران یہ دورہ، پہلا دورہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ تہران پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہم تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے۔

واضح رہے کہ چین کی ثالثی سعودی-ایران تعلقات کو بحال ہوئے کچھ ہی مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران پہلے ہی جدہ اور ریاض میں اپنے سفارت خانوں کا باضابطہ افتتاح کر چکا ہے۔