ایران اور روس کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i423265-ایران_اور_روس_کا_دفاعی_تعاون_بڑھانے_کا_فیصلہ
ایران اور روس نے دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ایران اور روس نے دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شایگو نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر تاکید کی ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو کے دوران روس کے وزیر دفاع نے اپنے ملک کی تازہ ترین صورتحال سے انھیں آگاہ کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں میجر جنرل محمد باقری نے روس کے وزیر دفاع کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔