صربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا دورہ تہران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i423999-صربیا_کی_قومی_اسمبلی_کے_اسپیکر_کا_دورہ_تہران
صربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر تہران سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • صربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا دورہ تہران

صربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر تہران سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صربیا کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ولادیمیر اورلیک اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں جہاں پر ایران کی پارلیمنٹ کے نائب ڈپٹی اسپیکر مجتبی ذوالنوری نے ان کا باضابطہ استقبال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران صربیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے جن میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ باقر قالیباف سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور دوستی کے فروغ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے قیام، صنعتی اور زرعی مشینری کی صربیا کو فراہمی، ٹیکنالوجی کے تبادلہ، ویگن پروڈکشن میں انویسٹمنٹ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال اور مذاکرات کئے جائیں گے۔