May ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور آذربائیجان کے صدور کا دورہ قیز قلعہ سی ڈیم.

 سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے زیر تعمیر قیز قلعہ سی ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور سید ابراہیم رئیسی اور الہام علی اف نے آج بروز اتوار 19 مئی 2024، زیرو بارڈر پوائنٹ پر مشترکہ ڈیم قیز قلعہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی

قیز قلعہ سی ڈیم کی تعمیر کے بعد، خدا آفرین ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی، جو کہ قیز قلعہ سی ڈیم کے اوپر کی طرف واقع ہے، مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور جمہوریہ آذربائیجان کے میدانی علاقوں میں نہری اور پایاب ورک کے ذریعے سالانہ 2 بلین کیوبک میٹر کے حساب سے زراعت اور برقی توانائی کی پیداوار کے شعبوں کو دیا جائے گی۔

 قیز قلعہ سی ڈیم کی تصویر

خدا آفرین نیٹ ورک کو پانی کی فراہمی، سالانہ 270 گیگا واٹ گھنٹے کی شرح سے بجلی کی فراہمی اور ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے لیے 2 بلین کیوبک میٹر سالانہ کی شرح سے پانی کو منظم کرنا قیزقلعہ سی ڈیم کی تعمیر کے اہداف میں شامل ہیں۔

 

ٹیگس