صدر ایران کی شہادت پر وینزویلا کے صدر کا تعزیتی پیغام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i433494-صدر_ایران_کی_شہادت_پر_وینزویلا_کے_صدر_کا_تعزیتی_پیغام
مادورو نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۶:۳۰ Asia/Tehran
  • صدر ایران کی شہادت پر وینزویلا کے صدر کا تعزیتی پیغام

مادورو نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔

سحرنیوز/ایران: وینزویلا کے صدر مادورو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے انتقال کی خبر گراں گزری۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک مثالی شخصیت سے خداحافظی پر افسوس کی انتہا ہے۔ ہمارے بھائی ابراہیم، ایک شاندار عالمی لیڈر تھے اور رہیں گے۔ وہ ایک بہترین انسان، اپنے عوام کے حقوق کے پاسبان اور ہمارے ملک کے بلا قید و شرط دوست تھے۔