Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  •  پاسداران انقلاب اسلامی : ایران نے اسرائیل پر  میزائل حملہ کیا

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں

ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بات کا اعلان کیا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے بھی  بتایا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔

قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔

ٹیگس